لودھراں انتخابی مہم میں شرکت پر الیکشن کمشن کا وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کو نوٹس، آج طلبی

11 فروری 2018

لودھراں (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے این اے 154 لودھراں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کو نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمشن حکام کے مطابق نوٹس مسلم لیگ ن کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت پر دیا گیا۔ عبدالرحمان کانجو کو آج ڈی آر او کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔