شاہ رخ جتوئی جیل میں 2 د ن گزار کر کمر تکلیف کے بہانے ہسپتال منتقل
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں شاہ زیب کے قاتل شاہ رخ جتوئیکو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ جتوئی ضمانت پر رہائی سے پہلے بھی ہسپتال میں تھا، رہا ہوتے ہی بھلاچنگا ہوکر گھر چلا گیا تھا۔ دوبارہ گرفتاری کے بعد جیل میں دو دن گزارے اور ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کمر کی تکلیف کا علاج جاری ہے۔