نقیب اﷲ محسود قتل، ازخود نوٹس کی سماعت 13 فروری کو ہوگی

11 فروری 2018

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میںنقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کے معاملے پرازخود نوٹس کی سماعت منگل 13فروری کو ہوگی ۔، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ، واضح رہے گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے نقیب اللہ کے قتل میں ملوث سندھ پولیس کے افسر رائوانوار کو گرفتار کرنے کیلئے 10روز کی مہلت دی تھی ۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ کرے گا ، کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی ، آئی بی اور ایم آئی کے ڈائریکٹر جنرلز سمیت سیکرٹری داخلہ ، صوبائی ہوم سیکرٹری ،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز و سیکرٹری اطلاعات کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ،سماعت میں پیش ہونے کیلئے آئی جی سندھ ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹسز جاری کیئے جاچکے ہیں ۔