بلین ٹری سونامی‘ ایک ارب 16 کروڑ درخت لگائے گئے‘ عمران خان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بنی گالہ اسلام آباد میں نجی چینلز کے سینئراینکرز پرسنز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر ملک امین اسلم کی بلین ٹری سونامی پر بریفنگ دی چیئرمیں تحریک انصاف نے انکرز پرسنز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے ایک ارب سولہ کروڑ درخت لگائے گئے اور پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم ہوا عمران خان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے پنجاب میں راجن پور، چیچہ وطنی،چھانگا مانگا اور کندیاں کے جنگلات ختم ہو چکے ہیںبدقسمتی کی بات ہے حکومت پنجاب نے اس اہم ترین مسئلے پر توجہ نہیں دی۔ اس موقع پر ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری، سربراہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ افتخار درانی اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری بھی موجودتھے۔