فلسطین جلد آزاد ہو گا: مودی دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم

11 فروری 2018

رملہ، دبئی (اے ایف پی) بھارت اور فلسطین کے درمیان فلسطین کے انفراسٹرکچر کیلئے چار کروڑ ڈالر سے زائد کے چھ منصوبوں پر دستخط ہو گئے وزیراعظم مودی نے کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں فلسطین جلد ایک آزاد ملک بن جائے گا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات میں فلسطین میں ہسپتال، خواتین سینٹر پرنٹنگ پریس اور سکولوں کی تعمیر کے سمجھوتوں کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ نریندر مودی اور محمود عباس کی مشترکہ پریس کانفرنس میں فلسطینی صدر عباس کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل کیلئے سیاسی عمل اور مذاکرات کے حامی ہیں اور بات چیت کیلئے تیار ہیں وزیراعظم مودی نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا مستقل حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کیلئے بات چیت پر تیار ہیں دو ریاستی حل کیلئے سیاسی عمل اور مذاکرات کے حامی ہیں مودی نے کہا امید ہے فلسطین جلد آزاد ریاست بن جائیگا ہم وعدہ کے مطابق فلسطینی عوام کے مفاد کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں مودی نے یاسر عرفات کے پر پھول بھی چڑھائے صدر محمود نے مودی کو میڈل بھی دیا ۔مودی نے یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور یو اے ای کے درمیان 5 سمجھوتوں پر دستخط ہو گئے بھارتی وزیراعظم مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے پر ہیں۔