فرانس، سابق صدر متراں کی نواسی کا وزیر ماحولیات پر جنسی زیادتی کا الزام

11 فروری 2018

پیرس(آئی این پی) فرانس کے سابق صدر فرانسوا متراں کی نواسی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وزیر ماحولیات نکولا ہیلو پر انکے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ فرانسیسی اخبار کے مطابق پیسکال متراں کہا ہے کہ انہوں نے 2008 میں نکولا ہیلو کے خلاف جنسی زیادتی کی درخواست دائر کی تھی۔ نکولا ماحولیات کے دفاع کے حوالے سے ایک مشہور کارکن اور ٹی وی اداکار بھی ہیں۔ واضح رہے پیسکال کی جانب سے مذکورہ درخواست مبینہ جرم کے ارتکاب کے دس سال سے زیادہ عرصے کے بعد دائر کی گئی تھی اس لئے نکولا کے خلاف تحقیقات نہیں ہوسکیں۔زیادتی کے وقت پیسکال کی عمر 20 برس جبکہ نکولا کی عمر 42 برس تھی۔