بھارت میں ہر تیسری خاتون جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کا شکار ہے: سروے

11 فروری 2018

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی شکار ہے۔ 15 سال تک کی عمرکی 27 فیصد لڑکیوں پر جسمانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارت کے قومی فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق 2017ء میں دیہی اور شہری علاقوں کی 29سے 23فیصد خواتین گھریلو تشدد کی شکار ہوئیں۔ سروے کے مطابق شادی شدہ 31فیصد خواتین کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 56سے 15فیصد غیر شادی شدہ خواتین پر ان کے بھائی، سوتیلے باپ ، سوتیلی ماں اور اساتذہ نے تشدد کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قوانین کی موجودگی کے باوجود پولیس ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام رہی ہے۔