نواز شریف نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے، حکام انتظار کرتے رہ گئے

11 فروری 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے افسران سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا انتظار کرتے رہے ۔سابق وزیراعظم لاہور میں ہونے کی وجہ سے نیب میں پیش نہ ہو سکے ۔ہفتہ کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف العزیزیہ اور فلیگ شپکیس میں ضمنی ریفرنس کیلئے بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی نیب نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا تاہم سابق وزیر اعظم نیب میں پیش نہیں ہوئے تاہم اب وہ 13 فروری کو نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز تیارہورہے ہیں جبکہ ضمنی ریفرنسزڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیرنگرانی تیارکیے جارہے ہیں، نئے ضمنی ریفرنس میں بیرون ملک سے حاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔ذرائع نے کہا کہ نیب راولپنڈی نے العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ۔