پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کینیڈین چیف ایگزیکٹو

11 فروری 2018

مکرمی! آپکے اخبار کی وساطت سے یہ بات اعلیٰ حکام کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک گورنرنے ایک غیر مسلم کو زکواۃ اور محصولات پر متعین کیا۔ جب حضرت عمرؓ کے علم میں یہ بات آئی تو انہوں نے اس گورنر کو حکم دیا کہ اس کی جگہ مسلمان کو تعینات کیا جائے۔ گورنر نے ایسا ہی کیا تو اس کے نتائج بہتر نکلے۔ حکومت نے ایک کینیڈین کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ یہ بات کسی طرح بھی ٹھیک نہیں۔ اس سے پہلے ایک جرمن باشندے کو پی آئی اے کا سربراہ بنایا گیا تھا…یہ تجربہ کچھ زیادہ خوشگوار ثابت نہ ہوا۔ یہ قومی لیول کی ذمہ داری ہے ہر قوم اپنے مفادات کی حفاظت کرتی ہے۔ بعض اوقات قوموں کے مفادات ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں۔ یہاں بھی ایسی ہی پوزیشن ہے۔ یہ قومی سیاستدانوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان معاملات پر نظر رکھیں۔ (محمد نواز دھکڑ گجرات)