این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی

11 فروری 2018

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ (کل) پیر کو ہوگی۔ 4لاکھ31 ہزار ووٹرز10 امیدواروں میں سے بقیہ مدت کیلئے اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حلقہ میں کل 338 پولنگ سٹیشن اور1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ اس حلقہ میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سید اقبال شاہ ، تحریک انصاف کے امیدوارعلی جہانگیر ترین اور پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا محمد علی بیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ نشست سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...