امریکی ریسٹورنٹ میں ہیرے کی انگوٹھی والا خصوصی برگر متعارف

11 فروری 2018

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی شہر بوسٹن کے ایک ریسٹورنٹ نے منگنی کی انگوٹھی والا برگر متعارف کروا دیا ہے، جو خاص طور پر شادی کی پیشکش کے موقع کو یادگار بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 3ہزار امریکی ڈالر’تقریباً 3لاکھ پاکستانی روپے‘ ہے۔