آئندہ الیکشن میں دینی ووٹ اہم کردار ادا کرے گا: شاہ اویس نورانی

11 فروری 2018

لاہور( سپیشل رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کراچی سے ایم کیو ایم کا صفایا ہو جائے گا۔ ایم کیو ایم ہزاروں بے گناہ انسانوں کی قاتل جماعت ہے۔ قوم 2018 کے الیکشن میں چوروں اور لٹیروں کی بجائے غلامان رسول کو اسمبلیوں میں پہنچائے۔ جنرل الیکشن میں دینی ووٹ اہم کردار ادا کرے گا۔