شیخوپورہ میں قومی اسمبلی کیلئے نئی حلقہ بندیاں، سیاسی رہنما فکر مند

11 فروری 2018

فیروزوالا (نامہ نگار) شیخوپورہ میں قومی اسمبلی میں نئی حلقہ بندیوں کے باعث کئی دیہات ادھر ادھر ہوگئے۔ شیخوپورہ میں نئی حلقہ بندیوں میں کونسا علاقہ کس میں شامل ہوگا اس حوالے سے ارکان اسمبلی اور متوقع امیدوار پریشانی کا شکار ہیں۔ قیاص آرائیوں کا سلسلہ بھی بڑھ گیا ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کا کھوج لگانے کی کوشش میں امیدوار جدوجہد کر رہے ہیں۔