لاہو رمیں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

11 فروری 2018

لاہور (خبر نگار ) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے مقبرہ جہانگیر کچی آبادی یو سی 7 میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر شہر میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر یداللہ اور اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی بھی ہمراہ تھے ، سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا، پولیو مہم میں 4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے گی، پولیو مہم میں 4193 موبائل ٹیمیں، ٹرانزٹ پوائنٹس پر 185 ٹیمیں اور 350 فکس ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔