مسلم لیگ ن کا سیاسی ’’ڈی این اے‘‘ ضیاء الحق سے ملتا ہے: حامد رضا

11 فروری 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سیاست کے فرعونوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا۔ سینٹ الیکشن میں ’’ نوٹ دو ٹکٹ لو ‘‘کی پالیسی چل رہی ہے۔ نواز شریف کے پاس جیل یا بیرون ملک جانے کے دو ہی آپشن ہیں۔ توہین عدالت مہم کے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہیں۔ ن لیگ کا سیاسی ڈی این اے جنرل ضیاء سے ملتا ہے۔ ہمارے حکمران بیرونی قوتوں کے کاسہ لیس بن چکے ہیں۔