ذوالفقا ر چیمہ کی کتا ب ’’دو ٹو ک‘‘ کی تقریبِ رونمائی آج ہو گی

11 فروری 2018

لاہور (پ ر) نیوٹیک کے سربراہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی نئی کتاب "دو ٹوک" کی تقریبِ رونمائی آج 3بجے سہ پہر الحمرا ٓرٹ کونسل لاہور ہال نمبر 2 میں ہو گی۔ جس کی صدارت لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں اللہ نواز کریں گے۔ تقریب میں ایس ایم ظفر، امجد اسلام امجد، مجیب الرحمٰن شامی، دلاور چوہدری، ڈاکٹر امجد ثا قب،منصور سہیل ، منیب اقبال ، کیپٹن (ر) عطا ء محمد خان، سجاد میر اور اہلِ علم اظہارخیال فرمائیں گے۔