ایف آئی اے فیصل آباد کی مختلف کارروائیاں 20 انسانی سمگلر ، ایجنٹ ، اشتہاری گرفتار

11 فروری 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 20 انسانی سمگلروں، ایجنٹوں اور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے انہیں دبئی، سعودی عرب، کینیڈا اور انگلینڈ میں نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم لوٹی تھی۔ ملزمان بابر حسین کو افغانستان کا جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے پر، ملزم خالد محمود کو بغیر این او سی پاکستان چھوڑنے، محمد ادریس پراچہ کو انسانی سمگلنگ وغیرہ کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔متعدد پاسپورٹ اور بھاری نقدی وغیرہ بھی برآمد کی ہے۔