محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 288 گھوسٹ کالج خواتین لیکچررزکو ملازمت سے برطرفی کے نوٹس جاری کر دیئے

11 فروری 2018

لاہور (آئی این پی) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 288 گھوسٹ کالج خواتین لیکچررزکو ملازمت سے برطرفی کا نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ریکارڈ کے مطابق 288 خواتین کالج لیکچرار عرصہ دراز سے کالجوں سے غیر حاضر تھیں جوکہ محکمے کے لئے گھوسٹ بن چکی تھیں۔ متعدد لیکچرارز کی ماہانہ تنخواہ ان کے اکاونٹ میں بھیجی جا رہی تھی۔ سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن بریسٹر نبیل احمد اعوان نے ان 288 گھوسٹ کالج خواتین لیکچرار کو ملازمت سے برطرف کرنے کا عمل شروع کر دیا اور انہیں ان کے گھر کے ایڈریس پر شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔