جدید جے20سٹیلتھ جیٹ طیارے چین کی فضائیہ میں شامل

11 فروری 2018

بیجنگ(آئی این پی)چین کے جدید جے ۔20سٹیلتھ جیٹ لڑاکا طیاروں کو فضائیہ کی حربی خدمت میں شامل کردیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق ایک ترجمان نے کی ہے۔ چین کی عوامی سپاہ آزادی ( پی ایل اے)فضائیہ کے ترجمان شن جنکی نے کہا کہ یہ جامع حربی صلاحیتیں حاصل کرنے میں جے ۔20 کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ان ترجمان نے کہا کہ چونکہ یہ لڑاکا طیارے حربی یونٹوںمیں شامل کرلیے گئے ہیں۔ فضائیہ نے ہوا بازوں کی تربیت میں بتدریج پیشرفت کی ہے۔ترجمان کے مطابق جے۔20 طیاروں نے فضائیہ کی سرخ تلوار 2017 فوجی مشق میں اہم کردار ادا کیا۔ اور اس کی نئی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ 

چین طیارے