لیبیا کے شہر بن غازی میں دوبم دھماکے 4 افرادجاں بحق،50زخمی

11 فروری 2018

طرابلس(این این آئی)لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں نمازیوں سے بھری ایک مقامی مسجد میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں چارافرادجاں بحق جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبی سیکورٹی حکام نے بتایاکہ یہ دوہرا بم حملہ بن غازی شہر کے مرکزی علاقے الماجوری میں نمازیوں سے بھری ایک مسجد میں کیا گیا، یہ بم دھماکے ایک موبائل فون کو ریموٹ کنٹرول کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کیے گئے۔طبی ذرائع کے مطابق ان درجنوں زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور اسی لیے خدشہ ہے کہ جاں بحق افرادکی تعدادبڑھ سکتی ہے ،بن غازی لیبیا کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔

بن غازی دھماکے