سٹاک مارکیٹ: ہفتہ بھر مندی کا رجحان رہا‘ 72 ارب 12 کروڑ روپے ڈوب گئے

11 فروری 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں یوم کشمیر کے باعث کاروباری ہفتہ منگلتاجمعہ کے دوران مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس492.40پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43808.80پر بند ہوا، سرمایہ میں72ارب12کروڑ34 لاکھ 24ہزار511 روپے کی کمی رونما ہوئیجبکہ خرید و فروخت میں 5کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار780حصص کیمندی ہوئیتاہم تجارتی حجم میںایک ارب36کروڑ14 لاکھ44ہزار287 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ منگل تاجمعہ پی ایس ایکس میں اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس339.91پوائنٹس کے اضافے اور832.31پوائنٹس کی مندی کے بعد 492.40 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی اور انڈیکس 43808.80 پر بندہواجبکہ کے ایس ای 30انڈیکس214.49پوائنٹس کے چڑھائو اور 470.46 پوائنٹس کے خسارے کے بعد255.97 پوائنٹس کی مندی سے21896.08 پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 234.49 کے چڑھائو اور465.56پوائنٹس کے خسارے کے بعد 231.07پوائنٹس کی کمی سے 31656.16 رہاجبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران313.53پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 1714.40 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعدانڈیکس 1400.87پوائنٹس کی مندی کے بعد 73968.09 پرریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں392.77پوائنٹس کے چڑھائو اور 318.61پوائنٹس کے خسارے کے بعد74.16پوائنٹس کے اضافے سے 16994.09رہا ،تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں 102.53پوائنٹس کے چڑھائو اور657.79کے خسارے کے بعد 555.26 پوائنٹس کی مندی سے19544 پرریکارڈ کیا گیا۔