محمد علی تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں: میاں عثمان

11 فروری 2018

لاہور (کامرس رپوررٹر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ مشیر وزیر اعلیٰ محمد علی میاں نے تاجروں کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کام کر کے اس عہدے پر اپنے تقرر کو درست ثابت کیا ہے ،لاہور سمیت پنجاب بھر کی سینکڑوں مارکیٹوں کے عہدیداروں نے مسلم لیگ (ن) اور محمد علی میاں کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اوریہ سلسلہ جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروںکے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے محمد علی میاں کابطور مشیر تقرر کرکے دو ر اندیشی کا ثبوت دیا ہے جس پر ہم اپنی قیادت کے مشکور ہیں ۔ محمد علی میاں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد تاجروں سے روابط کو فروغ دیا ہے جس سے نہ صرف ان کے مسائل سے آگاہی حاصل ہوئی ہے بلکہ یہ حل بھی ہوئے نظر آرہے ہیں۔