انڈونیشیا‘ ہانگ کانگ: 2 بسوں کے حادثات میں 46 مسافر ہلاک‘ 76 زخمی

11 فروری 2018

جکارتہ‘ ہانگ کانگ (اے ایف پی) انڈونیشیا اور ہانگ کانگ میں 2 بسوں کے حادثات میں 46 مسافر ہلاک اور 76 زخمی ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں بس پہاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 27 مسافر ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ ہانگ کانگ کے علاقے تائی پر بھی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے 19 مسافر ہلاک اور جس سے 19 مسافر ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔