مائیکرو فنانس کے ذریعے بلاسود قرضوں کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے

11 فروری 2018

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم کی تقریب میں صوبائی وزیرصنعت و تجارت و سرمایہ کاری شیخ علائوالدین نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اخوت کا مطلب بھائی چارہ کا ہے یعنی معاشرے میں بلا تفریق اور بلا نسل غربت ختم کرکے لوگوں کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکے اور اس کیلئے مائیکروفنانس کے ذریعے بلاسود قرضوں کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے ۔ ابتک لاکھوں لوگ ان قرضوں کی فراہمی سے اپنے کاروبار چلا رہے ہیں اور باعزت روزگار کا حصول ممکن بنا رہے ہیں نیز اخوت سے جڑی ہوئی 20ملین فیملیز کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخوت کے پلیٹ فارم سے اسلامی فنانسنگ کا سلسہ جاری ہے اور ابتک کروڑوں،اربوں روپے تقسیم کیئے جا چکے ہیں،چیف منسٹر سیلف ایمپلائنمنٹ سکیم کے تحت ان قرضوں کی حد 50ہزار روپے تک ہے اور یہ قرضے صرف چھوٹے کاروبار کے لئے تربیت یافتہ اور ہنر مند مرد وخواتین کو فراہم کئے جاتے ہیں۔