چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی جنوبی کوریا ، آئی او سی کے صدر سے ملاقات

11 فروری 2018

پیانگ یانگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی ہان جنگ نے پیانگ یانگ سرمائی اولمپکس شروع ہونے سے قبل باالترتیب جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ۔ ان ، بین الاقوامی اولپمکس کمیٹی (آئی او سی ) کے صدر تھمس بچ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گھٹرس سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ہان نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے رکن ہیں۔ ان کے ساتھ چین جنوبی کوریا تعلقات ، جزیرہ کوریا کی صورتحال سرمائی اولپمکس اور چین۔ اقوام متحدہ تعاون اور مثبت اتفاق جیسے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ہان نے مون جائی ۔ ان سے ملاقات کے دوران انھیں چینی صدر کی طرف سے مبارک بادی کا پیغام پہنچایا جس میں صدر شی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پیانگ یانگ سرمائی اولپمکس زبردست کامیابی سے ہمکنار ہو۔ہان نے کہا چین اور جنوبی کوریاجغرافیائی طور پر ہم قریبی ہمسائیہ ملک اور قدرتی ساتھی ہیں۔