پنجاب فوڈ اتھار ٹی کا ایف ایم ریڈیو سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ

11 فروری 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنزقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورابتدائی مرحلے میں 3 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن لاہور، ملتان اور بہاولپور میںلگائے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایف ریڈیو کے لیے 16ملین کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔ دوسرے مرھلے میں ریڈیو اسٹیشن پنجاب بھر میں ڈویژن کی سطح پر لگائے جائیں گے۔ اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ نے اپنی26ویں میٹنگ میں ایف ریڈیو پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ ریڈیواسٹیشن کے لائسنس اور دیگر ضروری منظوری کے لیے متعلقہ محکموں کو درخواستیں دے رہے ہیں۔