تیونس نے ملک میں بلیک واٹر کی موجودگی کی تر دید کر دی

11 فروری 2018

تیونس (نیٹ نیوز) تیونس کے وزیر داخلہ لطفی براہم نے بدنام زمانہ امریکی تنظیم بلیک واٹر کی تیونس میںسرگرمیوں کی تردید کی ہے۔ تیونسی پارلیمنٹ میں بلیک واٹر کی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی رپورٹوں سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں وزیر داخلہ لطفی براہم نے کہا بلیک واٹر کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹیں مفروضوں پر مبنی ہے اور انکی وزارت کے پاس ان سرگرمیوں سے متعلق کوئی ٹھوس شوہد موصول نہیں ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انکا ملک کسی بھی مشکوک گروپ یا تنظیم کو ملک میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔