کسان فصل کاشت کرنے سے پہلے کھیتوں کا کیمیائی تجزیہ ضرور کرائیں
لاہور(نیوزرپورٹر)کاشتکار تجزیہ اراضی سے زمین کی ساخت، کلر اور تھور قابل حصول نائٹروجن، پوٹاش، زنک، بوران اور نامیاتی مادے کی مقدار، زمین کا تعامل (pH) اور جپسم کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور ان تجزیاتی نتائج کی روشنی میں زمین کی زرخیزی بحال رکھنے اور مختلف فصلوں کی زیادہ پیداوار کیلئے کھادوں کی سفارشات مرتب کر سکتے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق کاشتکار کسی بھی فصل سے فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل کاشت کرنے سے پہلے کھیتوں کی مٹی کا کیمیائی تجزیہ ضرور کروائیں۔