ہلمند: طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ‘6 اہلکار ہلاک‘8 زخمی

11 فروری 2018

کابل(آئی این پی)افغانستان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 6سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 8زخمی ہوگئے جبکہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 15اہلکاروں کی ہلاکت اور تین چیک پوسٹوںپر قبضے کا دعویٰ کیا ہے ،ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 2جنگجو ہلاک ہوگئے۔ مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے می ںداعش کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس کمانڈنٹ کاکہنا ہے کہ ڈورن حملہ ضلع آچن کے علاقے میں کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو بندر کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ ہلمند کے ضلع ناوا میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 6اہلکار ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔