محکمہ داخلہ پنجاب نے دو افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

11 فروری 2018

لاہور (ا ین این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے دو افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم فضل کو سپریٹنڈنٹ بوسٹر جیل بہاولپور اور طارق مجید کو سپرنٹنڈنٹ خانیوال جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔