محکمہ زراعت کاشتکاروں کو ماش کا بیج رعایتی قیمت پر فراہم کریگا: ترجمان

11 فروری 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)خادمِ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر ماش کے تصدیق شدہ بیج کی فراہم کرے گا۔ اس سکیم کے تحت روالپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، خو شاب،میانوالی،بھکر،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ،گجرات،منڈی بہائوالدین ،اوکاڑہ، پاکپتن، ملتان، سیاہیوال، لودھراں، خانیوال، وہاڑی، مظفر گڑھ،لیہ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کے کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ کاشتکار درخواست فارم اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔درخواست فارم ویب سائٹ http://ext.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کیے جا سکتے ہیںجبکہ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی اس ضمن میںقابلِ قبول ہوگی۔