یمنی فوج نے حوثیوں کے ہاتھوں لوٹا گیا امدادی سامان قبضے میں لے لیا

11 فروری 2018

صنعاء (این این آئی) یمنی فوج نے حوثیوں کے ہاتھوں لوٹا گیا امدادی سامان قبضے میں لے لیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے قومی اور عوامی املاک کی لوٹ مار کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والی اقوام متحدہ کے امدادی سامان اور ریلیف کو بھی نہ چھوڑا۔ ایک رپورٹ کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے اقوام متحدہ کی طرف سیآنے والی امداد کی لوٹ مار کرکے اس سے اپنے کیمپوں میں راشن کے انبار لگا رکھے ہیں۔یمن کے مزاحمتی ذریعے کا کہنا تھا کہ حیس میں باغیوں کے خلاف کارروائی کیدوران حوثیوں کے مقرب عبداللہ محمود طالب الاھدل کے گھر میں خوراک کے ہزاروں بنڈل رکھے گئے تھے۔ ان پر اقوام متحدہ کے مختلف امدادای اداروں کے تعارفی اسٹیکر چسپاں تھے۔ یمنی باغیوں نے جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے آنے والی امداد کو لوٹ کر غریب اور نادار شہریوں کے منہ سے لقمہ چھیننے کی کوشش کی ہے۔