تائیوان زلزلہ میں ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی

11 فروری 2018

تائی پی(آئی این پی/شِنہوا)مقامی فائر فائٹنگ حکام نے بتایا ہے کہ گیس کی بو کی وجہ سے تائیوان کے حالیہ زلزلہ میں پانچ لاپتہ چینی سیاحوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کام بو ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔6.00درجے شدت کے زلزلے میں مجموعی طور پر 15 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔