ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانہ لاہور چیمبر کے اشتراک سے پاکستان مصنوعات کے لیے بائنگ ہائوس اور ڈسپلے سنٹر قائم کرے گا: ملک طاہر جاوید

11 فروری 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانہ لاہور چیمبر کے اشتراک سے پاکستان مصنوعات کے لیے بائنگ ہائوس اور ڈسپلے سنٹر قائم کرے گا تاکہ پاکستانی مصنوعات کو بھرپور طریقے سے متعارف کرایا جاسکے۔ یہ فیصلہ ملائشیا میں پاکستان ہائی کمشنر نفیس ذکریا اور لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ وفد کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔