شارجہ: منگیتر سے ملنے کی لگن میں بھارتی نوجوان نے ایئر پورٹ پر دوڑ لگا دی

11 فروری 2018

شارجہ (آئی این پی)کہتے ہیں کہ پیار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری نے اپنی منگیتر سے کی جانے والی محبت کو ایک بظاہر احمقانہ اقدام کر کے نئی بلندیوں سے روشناس کرا دیا۔کثیر الاشاعت انگریزی روزنامہ "خلیج ٹائمز" نے اپنی حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ انجینئر آنکھ بچا کر شارجہ ائر پورٹ رن وے سے آ دھمکا جہاں سے وہ ایک مسافر جہاز میں سوار ہونا چاہتا تھا۔جہاز پر سامان لادنے والے عملے کے ایک رکن نے بھارتی شہری کو چوری چھپے جہاز میں داخل ہونے دیکھا لیا، جس کے بعد 'عاشق نامراد' کو سیکیورٹی حکام نے دھر لیا۔