سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 2 ماہ کے دوران ایک ارب 82 کروڑ ڈالر کی کمی

11 فروری 2018

کراچی (آن لائن) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 17 کروڑ 16لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 2 فروری کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 19ارب 18کروڑ 29لاکھ ڈالر رہی جو 26 جنوری کو 19ارب 35 کروڑ 45 لاکھ ڈالر تھی۔