جسٹس منظور ملک کی سی ٹی او کو بہترین کارکردگی پر ٹریفک افسران کو تعریفی اسناد دینے کی ہدایت

11 فروری 2018

لاہور (پ ر) سپریم کورٹ جسٹس منظور ملک نے بہترین کارکردگی پر سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد کو ٹریفک افسران کو تعریفی اسناد دینے کی ہدایت کی۔ جسٹس منظور ملک کے چائنہ چوک سے گزرتے وقت ٹریفک افسران نے احتجاج و دھرنے کے باوجود بہترین انداز میںٹریفک روانی کو یقینی بنایا۔سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے سینئر ٹریفک وارڈن بشیر، ٹریفک وارڈن عاطف، پٹرولنگ افسران اسرار و مرتضیٰ کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے کہا کہ معزز سپریم کورٹ جسٹس منظور ملک کی ٹریفک افسران کی حوصلہ افزائی ہمارے لیے آکسیجن ثابت ہوگی۔