فیروز والہ سے خاتون اور جواں سالہ لڑکی اغوائ، مقدمہ درج
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹائون (بھلے بائیواں) میں مستری سلیم نے رکشہ ڈرائیوروں کی جواں سالہ بیوی ’’ش‘‘ کو ورغلا کر اغوا کرلیا اور فرار ہوگیا۔ فیروز والہ پولیس نے مغویہ کے شوہر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کوٹ عبدالمالک میں نامعلوم افراد نے جواں سالہ لڑکی ’’ز‘‘ کو بازار جاتے ہوئے راستے میں اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔