ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن کی امریکن کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات

11 فروری 2018

لاہور (نامہ نگار) ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور، رانا ایاز سلیم نے آج ایشین امریکن کانگریس کے چیئرمین، قاسم مجید باجوہ سے سی سی پی اوآفس میں ملاقات کی ،دوران ملاقات لاہور پولیس کے مختلف پراجیکٹس بالخصوص ویلفیئر آئی، لوکل آئی اور ٹرپل ون انٹیلی جنس سسٹم کی کارکردگی سمیت دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے قاسم مجید باجوہ کو ویلفیئر آئی اور ٹرپل ون انٹیلی جنس سسٹم کے آفسز کا دورہ کروایا اور ان پراجیکٹس کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس نے دور جدید کی ضروریات کے مطابق اپنے سسٹم کو اپ گریڈکرکے سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق آئی ٹی پراجیکٹس شروع کئے ہیں ملاقات میں سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمدبھی موجود تھے جنہوں نے قاسم مجید باجوہ کو ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی اصلاحات بالخصوص ’’راستہ ایپ ‘‘ کے بارے میں بتایا۔ ایشین امریکن کانگریس کے چیئرمین قاسم مجید باجوہ نے لاہور پولیس کی آئی ٹی اصلاحات خاص طور پر ویلفیئر آئی پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس اپنی کارکردگی اورجدید اصلاحات کے باعث ہمیشہ سے صوبے کے دیگر اضلاع کیلئے رو ل ماڈل رہی ہے ۔ ملاقات کے اختتام پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے قاسم مجید باجوہ کو لاہور پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔