پولیس افسران اپنے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنائیں: ڈاکٹر حیدر اشرف

11 فروری 2018

لاہور(پ ر)لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بنانے، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو کریک ڈائون کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہاکہ مجرمانہ غفلت پر پتنگ اڑانے والوں کے ساتھ والدین کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔والدین بچوں کیلئے پتنگوں کی بجائے موت خرید رہے ہیں۔ والدین کی غفلت کے باعث کئی گھروں کے چراغ پتنگ بازی کی نذر ہوچکے ہیں۔ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔شہر میں کسی صورت پتنگ بازی جیسے خطر ناک کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔