قتل کے مجرم کو سزائے موت، پانچ لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے مجرم نعمت مقبول کو سزائے موت اور پایچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔مجرم کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔مجرم نعمت مقبول نے 2010 میں دیرینہ دشمنی پر ادریس کو قتل کیا تھا۔مجرم کا چالان 2011 سے سیشن کورٹ میں زیرسماعت تھا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے مذکورہ فیصلہ گذشتہ روز سنا دیا۔