مشرف کے خلاف کارروائی‘ حسین حقانی الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا جائے: اشرف عاصمی
لاہور (پ ر) انسانی حقوق کے علمبردار ہیومن رائٹس کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار (پنجاب) کے چیئرمین صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق صدر مشرف کی کرپشن کے حوالے سے نیب کو کارروائی کرنے کا حکم دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ صاحبزادہ اشرف عاصمی نے کہا کہ بلاامتیاز سب کا احتساب ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ اس لئے الطاف حسین اور حسین حقانی کو بھی پاکستان لایا جائے اور ان کا ٹرائل کیا جائے۔