مختلف علاقوں سے سات منشیات فروش گرفتار، 6 کلو چرس برآمد

11 فروری 2018

فیروزوالا (نامہ نگار) سرکل پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر منشیات فروخت کرنے والے سات ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے چھ کلو چرس اور ایک سو دس لیٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے اس ضمن میں ناصر، امین، مزمل حسین اور دیگر ارکان کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ بعض ملزمان گھوم پھر کر منشیات کا دھندہ کرتے تھے۔ پولیس نے انہیں منشیات فراہم کرنے والے کے کوائف حاصل کر لئے ہیں۔