بھٹوں سے نکلنے والے دھوئیں کے باعث عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے‘ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
فیروزوالا (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالا‘ مریدے اور شرقپور کی آبادیوں کی حدود میں بھٹہ خشت کی موجودگی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ‘ ماحولیاتی آلودگی میں شدید اضافہ‘ سانس کی بیماریوں کی بڑی وجہ بھٹوں سے نکلنے والا دھواں۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے بعض افسران بھی بھٹہ مالکان سے منتھلی لیتے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہ کی جا رہی ہے۔ اعلیٰ حکام فوری طورپر نوٹس لیں۔