مزنگ کے علاقہ میں 45 سالہ شخص پر اسرار طور پر ہلاک

11 فروری 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ مزنگ کے علاقہ میں 45سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھیجوا دی معلوم ہو اہے کہ تھانہ مزنگ کے علاقہ جنازگاہ سٹاپ کے قریب پڑی ہوئی 45سالہ شخص کی لاش کودیکھ کرراہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پرانہوں نے موقع پرپہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کرشناخت نہ ہونے پرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق معلوم ہو سکے گے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔