فیروزوالا: چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) سگیاں چوک کے قریب ڈاکوؤں نے سٹور میں داخل ہوکر انکے مالک ابرار اسلم اور گاہکوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لوٹ لیا۔ ڈاکو تقریباً ساڑے تین لاکھ روپے کی رقم موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے رانا ٹاؤن کے قریب کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈوکو پونے تین لاکھ روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ منڈیالہ واحد کے ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کرکے روک کر لوٹ لیا۔ کار سوار محمد نعیم اسکی فیملی سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے دو افراد سے موٹر سائیکلیں نقدین چھین لی۔ چوروں نے خرم کرامت کے گھر میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔