چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے وکلاء کے وفود کی ملاقاتیں، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

11 فروری 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چی جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی سے متعدد بار ایسوسی ایشنوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ وکلاء کی طرف سے چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی سے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لودھراں، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولنگر، تحصیل بار ایسوسی ایشنز دیپالپور، کبیر والا، نور پور تھل و کوٹ مومن اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔