فیرزوالا: ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں 22 سالہ خاتون سویرا بی بی ہلاک۔ اسکا کزن آفتاب، اسکی بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے ہستپال داخل کرا دیا گیا۔ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں نوجوان کرامت علی ہلاک، اسکا ساتھی زخمی ہوگئے۔ ٹرین کی زد میں آکر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ایک شخص یوسف ہلاک ہوگیا۔ کالا خطائی روڈ پر موٹر سائیکل سے گرکر تین افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور روڈ کی آبادی ٹول پلازہ کے قریب کار بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں نوجوان عامر اور اسکی والدہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔