کوہاٹ ایکسپریس کو ڈومل اور کہال ریلوے سٹیشن پر رکنے کی اجازت مل گئی

11 فروری 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کوہاٹ۔ راولپنڈی۔کوہاٹ کے درمیان چلنے والی کوہاٹ ایکسپریس( 133-Up/134-Dn )کو ڈومل اور’’ کہال‘‘ریلوے اسٹیشن پر ایک ایک منٹ کے لئے رکنے کی اجازت دے دی ہے عوام کو یہ سہولت 7مئی 2018تک تین ماہ کے لئے عارضی طور پر دی گئی ہے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو گا اس کے علاوہ ریلوے انتظامیہ نے اسلام آباد۔کراچی۔اسلام آباد کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین (5-Up/6-Dn )کی روانگی سے 24گھنٹے کے اندر ٹکٹ خریدنے پر دی گئی رعائت میں 9مئی 2018تک تین ماہ کے لئے توسیع کر دی ہے ۔