چڑیاگھر میں تین روزہ ٹریفک آگاہی کیمپ‘ شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے

11 فروری 2018

لاہور(سٹاف رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر چڑیا گھر میں تین روزہ ٹریفک آگاہی کیمپ جاری ہے ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوسرے روزبھی شہریوں میں پمفلٹس اور تحائف تقسیم کئے جاتے رہے۔ٹریفک آگاہی کیمپ میںسی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی سٹی محمد آصف صدیق نے ٹریفک آگاہی لیکچر دیا جبکہ دوسرے روز کی تقریب میں چیئر مین ٹی آر ایس ایف خورشید الزمان خوشحالی اور اٹلس ہنڈ ا کے نیشنل سیفٹی منیجر تسلیم شجاع،عثمان ،ٹریفک ایجوکیشن ٹیم سمیت مقامی سکول کے طلباء وطالبات اور شہریوں نے بھی شرکت کی ۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی طرف سے ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوسرے روز بھی ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف ٹھوس اقدامات کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیئے گئے اور ہیلمٹ کے استعمال بارے آگاہی لیکچر دیا گیا ایجوکیشن ٹیم نے سکول کے بچوں اور شہریوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے ۔